مہاراشٹرا

آتشزدگی واقعہ، 24 لاشوں کی اجتماعی آخری رسومات

اتوار کو بلڈھانہ ضلع میں خانگی بس حادثہ کا شکار ہونے پر 25 افراد کے منجملہ 24 کی اجتماعی آخری رسومات ادا کی گئی جو بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر فوت ہوگئے بلڈھانہ ضلع کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

بلڈھانہ: اتوار کو بلڈھانہ ضلع میں خانگی بس حادثہ کا شکار ہونے پر 25 افراد کے منجملہ 24 کی اجتماعی آخری رسومات ادا کی گئی جو بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر فوت ہوگئے بلڈھانہ ضلع کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

ایک مہلوک شخص کی لاش خاندان والوں کے حوالے کی جائے گی بیشتر مسافرین کی لاشیں جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہوگئی ہیں ہفتہ کی صبح یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ خاندان والوں کو لاشوں کے ڈی این اے تجزیہ کے بغیر اجتماعی آخری رسومات سے واقف کرایا گیا۔

ڈی این اے معائنہ ایک طویل طریقہ کار ہے جس کے لئے متوفیوں کی شناخت کے لئے کئی دن درکار ہوسکتے ہیں ذرائع کے مطابق یہ بات بتائی گئی۔

24 لاشوں کی اجتماعی آخری رسومات بلڈھانہ میں اتوار کو وائی کنٹ دھام ہندوسماشن بھومی پر ادا کی گئیں متوفیوں کے رشتہ دار اور مہاراشٹرا کے وزیر گریش مہاجن آخری رسومات کے موقع پر موجود تھے انھوں نے متوفیوں کو خراج پیش کیا۔

25 مسافرین خانگی بس میں آگ لگ جانے کے بعد جھلس کر فوت ہوگئے جبکہ بس ناگپور۔ ممبئی سمردوھی اکسپریس وے مشرقی مہاراشٹرا کے بلڈھانہ ضلع میں ہفتہ کی رات 1.30 بجے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی۔ متوفیوں میں 11 مرد 14 خواتین شامل تھیں۔

a3w
a3w