آندھراپردیش

امراوتی اراضی اسکام کی تحقیقات کا عنقریب دوبارہ آغاز۔ وزیر داخلہ ونیتا کا اعلان

سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ تانیٹی ونیتا نے کہا کہ اس کیس کے ہر ایک پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس اسکام کی تحقیقات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

امراوتی: پیشرو تلگودیشم پارٹی کی حکومت کے دوران شہر امراوتی کے مبینہ اراضی اسکام کی تحقیقات پر جاری حکم التواء برخاست کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی وزیر داخلہ تانیٹی ونیتا نے کہا کہ اس کیس کے ہر ایک پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس اسکام کی تحقیقات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ
نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز اے پی ہائی کورٹ کے احکام کو کالعدم قرار دیا جس میں عدالت العالیہ نے شہرامراوتی کی تعمیر کیلئے ہزاروں ایکڑ اراضیات کے حصول میں مبینہ بے قاعدگیوں کی ایس آئی ٹی تحقیقات پر روک لگا دی تھی۔

ونیتا نے کل اپنے بیان میں کہا کہ صدر مقام سے مربوط ہر ایک مسئلہ کی ہم شفافیت کے ساتھ تحقیقات کریں گے۔ کوئی بھی بچ نہیں سکتا اور آخر کار سچائی ہی کی فتح ہوگی۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت حکومت نے ستمبر 2019 میں پیشرو ٹی ڈی پی حکومت کے چند اہم قائدین پر کرپشن کے الزامات کا جائزہ لینے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا تقرر کیا تھا۔

اس کمیٹی کی رپورٹ کی اساس پر ایک پیانل تشکیل دیتے ہوئے حکومت نے صدر مقام کے علاقہ میں خصوصاً اراضی معاملتوں کی جامع تحقیقات کیلئے10رکنی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا جی او جاری کیا تھا تاہم آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے دونوں احکام پر حکم التواء جاری کردیا۔

ہائی کورٹ کے حکم التواء کے خلاف جگن کی حکومت، سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نوٹ کیا کہ جب تحقیقات ابتدائی مرحلہ میں تھیں تو ہائی کورٹ کو حکم التواء جاری نہیں کرنا چاہئے تھا۔

a3w
a3w