دہلی

جنیوا میں مخالف ِ ہند پوسٹرس

ہندوستان نے آج سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی عمارت کے روبرو بدنیتی پر مبنی مخالف ہند پوسٹرس کے مسئلہ احتجاج درج کرایا۔

دہلی: ہندوستان نے آج سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی عمارت کے روبرو بدنیتی پر مبنی مخالف ہند پوسٹرس کے مسئلہ احتجاج درج کرایا۔

متعلقہ خبریں
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے وزارتِ خارجہ کو بتایا کہ وہ برنے کو ہندوستان کی تشویش سے پوری سنجیدگی کے ساتھ واقف کرائیں گے۔

ایک ذریعہ نے بتایا کہ سکریٹری (ویسٹ) وزارتِ خارجہ نے آج سوئٹزر لینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی عمارت کے روبرو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مخالف ہند پوسٹرس کا مسئلہ اٹھایا۔

سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے بتایا کہ جنیوا میں جو پوسٹرس چسپاں کیے گئے ہیں وہ تمام کو فراہم کی گئی جگہ کا حصہ ہیں، لیکن سوئٹزر لینڈ کی حکومت ان دعوؤں کی توثیق نہیں کرتی اور نہ یہ پوسٹرس سوئٹزر لینڈ کی حکومت کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں۔

a3w
a3w