دہلی

راہول گاندھی کی لالو پرساد سے ایمس میں ملاقات اور عیادت

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد سے ملاقات کی جنہیں کئی فریکچرس آنے پر یہاں ایمس میں شریک کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد سے ملاقات کی جنہیں کئی فریکچرس آنے پر یہاں ایمس میں شریک کیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے اُن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی۔ سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد کو چہارشنبہ کے دن ایر ایمبولنس کے ذریعہ پٹنہ سے دہلی لایا گیا۔

راہول کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی تھے۔ 74 سالہ سابق چیف منسٹر بہار کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور اُن کی بڑی بیٹی و رکن راجیہ سبھا میسا بھارتی جو خود بھی ایک ڈاکٹر ہے کے ساتھ لایا گیا۔

قومی دارالحکومت میں لالو پرساد کی آمد سے قبل انتظامات کی دیکھ بھال کے لئے اُن کی اہلیہ ربڑی دیوی اور چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو پہنچ گئے تھے۔

چارہ اسکام کیس میں ضمانت پر رہا پرساد نے اپنے گردے کی پیوند کاری کرانے بیرونی ملک سفر یا ترجیحی طور پر سنگاپور کے سفر کی اجازت جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے حاصل کیا ہے۔