ریوڑی کلچر کیس‘ سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ سے رجوع
سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن حکم دیا کہ ریوڑیوں کے مسئلہ کی سماعت سہ رکنی بنچ کرے۔ اس نے کہا کہ الیکشن کے دوران رائے دہندوں کو لبھانے سیاسی جماعتیں جو وعدے کرتی ہیں ان کا مسئلہ بڑا پیچیدہ ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن حکم دیا کہ ریوڑیوں کے مسئلہ کی سماعت سہ رکنی بنچ کرے۔ اس نے کہا کہ الیکشن کے دوران رائے دہندوں کو لبھانے سیاسی جماعتیں جو وعدے کرتی ہیں ان کا مسئلہ بڑا پیچیدہ ہے۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ مختلف فریقین نے جو مسائل اٹھائے ہیں ان کی سماعت ضروری ہے‘ اسی لئے ہم اس معاملہ کو سہ رکنی بنچ سے رجوع کررہے ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ عدالت کی مداخلت کی کتنی گنجائش ہے۔
مسئلہ کی جانچ کے لئے ماہرین کی جو کمیٹی بنے گی اس کی ہیئت کیا ہو۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا سبرامنیم بالاجی۔ حکومت ِ ٹاملناڈو فیصلہ پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے۔
24 اگست کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے وعدوں کے اثرات کا جائزہ لینے کمیٹی کیوں نہیں تشکیل دے سکتی۔ وہ اس مسئلہ پر کُل جماعتی اجلاس تو طلب کرسکتی ہے۔ وکیل اشوینی کمار اُپادھیائے نے ریوڑی کلچر کے خلاف درخواست ِ مفاد عامہ (پی آئی ایل) داخل کی تھی۔