سکندرآبادواقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار: کشن ریڈی
مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے سکندرآباد واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے سکندرآباد واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔
آج اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہی یہ واقعہ رونما ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی کھدائی کرتے ہوئے پائپ لائن ڈالنا ضروری ہے تاہم کاموں کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کے فقدان نے آج ایک معصوم کی جان لے لی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کنٹراکٹر معاوضہ ادا کرتے ہوئے خود کو بچانے کی کوششیں کررہا ہے۔
ریڈی نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے ہائی ویز تعمیر کرنے کا دعوی کرنے والی ریاستی حکومت، مقامی سطح کے مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
بستیوں میں عوام کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی لڑکی کے خاندان کو سنبھالنے کی ذمہ داری جی ایچ ایم سی کی ہے۔