مشرق وسطیٰ

غزہ ہاسپٹل میں برقی بند، آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا

مقبوضہ فلسطین کے علاقہ غزہ میں الشفا ہاسپٹل کے اسرائیلی محاصرہ کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض شہید ہو گئے۔

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقہ غزہ میں الشفا ہاسپٹل کے اسرائیلی محاصرہ کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا

اسرائیل نے الشفا ہسپتال کا گھیراؤ جاری رکھا ہوا ہے، سیکڑوں محصور افراد اور طبی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کی جانیں خطرہ میں ہیں۔اے ایف پی کے مطابق وزارت صحت نے یہ اعلان ایسے وقت کیا جب اسرائیل نے غزہ میں ایک دن میں ایندھن کے 2 ٹرکوں کے داخلہ کی اجازت دینے کی امریکی درخواست پر رضا مندی ظاہر کی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کر دیا، ہسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔الشفاء ہاسپٹل کے ڈائرکٹر کے مطابق الشفاء ہاسپٹل میں کوئی آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا۔

الشفا ء میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کر چکے۔اس سے قبل انتظامیہ نے کہا کہ الشفا ہسپتال میں ہر ایک منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے، نومولود اور شیرخوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے اور اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا ہسپتال زندہ لوگوں کے لیے کھلا قبرستان بن ہو چکا ہے۔

انتظامیہ نے کہا تھا کہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے بے گناہ لوگوں اور بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں، اسرائیل نے نوزائیدہ بچوں کے انکوبیٹر فراہم کر دیا مگر بجلی کے بغیر وہ تابوت سے کم نہیں۔

خیال رہے کہ الشفا ہاسپٹل میں 7000 افراد محصور ہیں جن میں مریض، طبی عملہ اور پناہ لینے والے فسلطینی شامل ہیں، محصور فلسطینیوں کے پاس نہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میسر ہے۔

a3w
a3w