تعلیم و روزگار

مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔

کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔ ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں۔

ان کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایم اے میں داخلہ کے لئے خواتین کی عمرکی قید 35 سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔

اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 24/جولائی 2023 مقرر ہے۔

داخلہ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کیلئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران7505279270 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

a3w
a3w