شمالی بھارت

مودی اپنی والدہ کا حال معلوم کرنے اسپتال پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر پہنچے اور اپنی والدہ ہیرا با کی خیریت معلوم کی۔

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر پہنچے اور اپنی والدہ ہیرا با کی خیریت معلوم کی۔

مسز ہیرا با کو ان کی طبیعت بگڑنے پر صبح اس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کے بلیٹن کے مطابق وزیراعظم کی والدہ کی صحت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

ہیرا با کی عمر 99 سال سے زیادہ ہے۔

a3w
a3w