بھارت

کانگریس کے 4 ارکان لوک سبھا کی معطلی برخاست

اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے پیر کے دن کانگریس کے 4 ارکان کی معطلی برخاست کردی۔ انہوں نے اپوزیشن سے یہ تیقن لینے کے بعد معطلی برخاست کی کہ وہ ایوان کے اندر پلے کارڈس نہیں لائیں گے۔

نئی دہلی: اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے پیر کے دن کانگریس کے 4 ارکان کی معطلی برخاست کردی۔ انہوں نے اپوزیشن سے یہ تیقن لینے کے بعد معطلی برخاست کی کہ وہ ایوان کے اندر پلے کارڈس نہیں لائیں گے۔

اوم برلا نے ارکان کو خبردار کیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

کانگریس کے 4 ارکان مانیکم ٹیگور‘ رمیا ہری داس‘ ٹی این پرتاپن اور ایس جیوتی منی کو گزشتہ پیر کو لوک سبھا سے مانسون کے مابقی اجلاس کے لئے معطل کیا گیا تھا۔

ان لوگوں نے پلے کارڈس تھام رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے۔ 18 جولائی کو شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں بمشکل ہی کوئی کارروائی ہوئی۔

اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے زیادہ تر تعطل برقرار رہا۔ معطلی برخاست ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی معمول پر آگئی۔ اسپیکر نے تعطل دور کرنے کے لئے پیر کے دن فلور لیڈرس کی میٹنگ طلب کی۔+