شمال مشرق

آسام حکومت نے اورنگ نیشنل پارک سے راجیو گاندھی کا نام ہٹادیا

آسام حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور کالیابور کے رکن پارلیمنٹ گوراو گوگوئی نے کہا کہ اگر آسام میں اگلی حکومت کانگریس کی بنتی ہے تو بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

گوہاٹی: آسام کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت حکومت نےریاست کے اورنگ نیشنل پارک سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا نام ہٹا دیا ہے۔ چیف منسٹر ہمنت بسوا سرما نے آسام کابینہ کے فیصلے کا اشتراک کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’ قبائلی اور چائے باغان کےعلاقے کی قبائلی برادری نے راجیو گاندھی نیشنل پارک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کابینہ نے اس کا نام تبدیل کرکے اورنگ نیشنل پارک رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

دریں اثناء آسام حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور کالیابور کے رکن پارلیمنٹ گوراو گوگوئی نے کہا کہ اگر آسام میں اگلی حکومت کانگریس کی بنتی ہے تو بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

گوگوئی نے ٹویٹ کیا ’’ جب آسام میں اگلی سرکار کانگریس کی بنے گی ، تو پہلے ہی دن ہم اورنگ نیشنل پارک سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا نام ہٹانے کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر دیں گے۔ ہندوستانی ثقافت ہمیں آر ایس ایس کے برعکس شہیدوں کا احترام کرنا سکھاتی ہے۔

a3w
a3w