اتم کمار ریڈی کی کانگریس چھوڑنے کی افواہیں!
سابق صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ کانگریس سے علیحدہ گی اختیار کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
حیدرآباد: سابق صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ کانگریس سے علیحدہ گی اختیار کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
آج اپنی اہلیہ پدماوتی ریڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں جاری خبریں محض افواہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اہم کانگریس قائد کی جانب سے اس طرح کی افواہیں پھلائی جارہی ہیں مگر ان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وہ کانگریس کو چھوڑ نے والے ہیں۔
رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ نے کہا کہ وہ گزشتہ30 سالوں سے کانگریس سے وابستہ ہیں اور اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
میں اور میری اہلیہ سال کے 365 دن روزانہ24گھنٹے عوام کی خدمت کررہے ہیں مگر چند مفاد پرست قائدین جھوٹی افواہوں کے ذریعہ ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
میں ان افواہوں سے تکلیف محسوس کررہا ہوں مگر مایوس نہیں ہوں اور ہمیشہ کانگریس میں برقرار رہوں گا۔