استنبول میں زبردست دھماکہ 6افراد جاں بحق
ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکہ ہوا۔ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔
استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکہ ہوا۔ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔
ترک صدر طیب اردغان نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا۔ بم دھماکے کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا اور بارودی مواد کو گملوں میں چھپایا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد پْر ہجوم مقام پر افراتفری مچ گئی اور شہری مدد کیلئے پکارنے لگے۔ کئی افراد کچلے جانے کے باعث زخمی ہوئے۔ ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بھی اس مقام پر کافی بِھیڑ تھی۔
دھماکے کے فوری بعد ایمبولینسس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک دیا۔واضح رہے کہ ترکیہ میں داعش نے کئی بار خود کش حملے کیے ہیں اور 2017 میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔