شمالی بھارت

اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم

وائی زمرہ کی سیکوریٹی واپس لینے کے ایک دن بعد حکومت ِ اترپردیش نے سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کو اب ”عارضی سیکوریٹی“ فراہم کردی ہے۔

رام پور (یوپی): وائی زمرہ کی سیکوریٹی واپس لینے کے ایک دن بعد حکومت ِ اترپردیش نے سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کو اب ”عارضی سیکوریٹی“ فراہم کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے: سپریم کورٹ
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رام پور سنسار سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اعظم خان کو ضلع سطح پر سیکوریٹی کور دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کے دن ان کی وائی زمرہ کی سیکوریٹی واپس لے لی تھی۔

عہدیدار نے کہا کہ فیصلہ پر نظرثانی ہوئی اور طئے پایا کہ اعظم خان کو ضلع سطح پر سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

ضلع سطح پر انہیں سیکوریٹی دینا ضروری ہے لہٰذا سپرنٹنڈنٹ پولیس نے سیکوریٹی فراہم کردی اور حکومت کو رپورٹ بھیج دی۔ یہ سیکوریٹی وائی زمرہ کی نہیں ہے اور اس کے تحت 3 گنر (گن مین) فراہم کئے جاتے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے ترجمان دیپک رنجن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اعظم خان جیسے سینئر سیاستداں کی سیکوریٹی واپس لینا غیرجمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام پور میں پارٹی کے سینئر قائدین کے سخت اعتراض پر حکومت عبوری سیکوریٹی فراہم کرنے پر مجبور ہوئی۔

سماج وادی پارٹی یوپی یونٹ کے صدر نریش اتم پٹیل نے جمعہ کے دن حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم خان کی زندگی کو ابھی بھی خطرہ ہے۔ آج بی جے پی کے کئی قائدین ہیں جنہیں سیکوریٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ وائی زمرہ کی سیکوریٹی لئے پھرتے ہیں۔

a3w
a3w