انکیتا کے ساتھ حیوانیت ہوئی، انتظامیہ دکھاوا کررہی ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اتراکھنڈ کی انکتا کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ لیکن اتنے بڑے واقعہ کے بعد بھی انتظامیہ صرف دکھاوے کی کارروائی تک ہی محدود ہے۔ ذرا سوچئے کہ انکتا کے والدین پر کیا گزر رہی ہو گی۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں انکتا کے ساتھ ہوئی حیوانیت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے میں صرف دکھاوے کے لئے کارروائی کررہی ہے۔

واڈرا نے ٹویٹ کر کے کہا، "اتراکھنڈ کی انکتا کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ لیکن اتنے بڑے واقعے کے بعد بھی انتظامیہ صرف دکھاوے کی کارروائی تک ہی محدود ہے۔ ذرا سوچئے کہ انکتا کے والدین پر کیا گزر رہی ہو گی۔

افراد کا سوال ہے کہ واقعہ کے ثبوتوں کو مٹایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا، "انصاف کا تقاضہ ہے کہ حکومت سنجیدگی اور حساسیت کے ساتھ قانونی کارروائی کرے، لواحقین کی بات سنی جائے، غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور مجرموں کوفاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر جلد سزا دی جائے۔