اُدئے پور ریلوے لائن دھماکہ میں سوپر پاور 90 کا استعمال
نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے جو اُدئے پور۔ احمدآباد ریلوے لائن دھماکہ کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لینے والی ہے‘ پایا ہے کہ دھماکہ میں سوپر پاور 90 نامی ایملشن استعمال کیا گیا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے جو اُدئے پور۔ احمدآباد ریلوے لائن دھماکہ کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لینے والی ہے‘ پایا ہے کہ دھماکہ میں سوپر پاور 90 نامی ایملشن استعمال کیا گیا۔
این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ میں جیلیٹن پاؤڈر کا استعمال ہوا۔ دھماکو مادہ استعمال کرتے ہوئے ایملشن بنایا گیا جسے سوپر پاور 90 کہا جاتا ہے۔
یہ کمرشیل دھماکو مادہ ہے جو کانکنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے لئے حکام سے اجازت لینی ہوتی ہے۔ دہشت گرد رابطوں کے علاوہ ایجنسیاں دیگر زاویوں جیسے مقامی مسائل پر بھی تحقیقات کررہی ہیں۔
اس جرم میں فیوز وائر کا بھی استعمال ہوا۔ مقام ِ دھماکہ سے کئی اشیاء ضبط ہوئیں جو بعض سولار انڈسٹریز کی فرم میں استعمال ہوتی ہں ی۔ ایجنسی‘ آئی ایس آئی کے رول کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی کو شبہ ہے کہ آئی ایس آئی نے مقامی نیٹ ورک کے ذریعہ دھماکہ کرایا ہوگا۔ ہفتہ کی شام دھماکہ سے قبل نئی ایکسپریس ٹرین وہاں سے گزرنے والی تھی۔