کھیل

ایمباپے نے رونالڈو اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑدیا

نئی نسل کے سوپر اسٹار کائیلین ایمباپے نے ان دونوں جنات کے درمیان ہلچل مچا دی ہے اور ورلڈکپ میں گول کے لحاظ سے ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کی کرسی ہلاکر رکھ دی ہے۔

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں زیادہ تر چرچے اور نظریں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر ہیں جو اپنی ٹیم کو آخری بار ورلڈکپ جتوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم نئی نسل کے سوپر اسٹار کائیلین ایمباپے نے ان دونوں جنات کے درمیان ہلچل مچا دی ہے اور ورلڈکپ میں گول کے لحاظ سے ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کی کرسی ہلاکر رکھ دی ہے۔

فرانس کے 23 سالہ فارورڈ Kylian Mbappe نے پولینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے آخری 16 کے میچ میں دو گول کرکے ٹیم کو 3-1 سے فتح دلائی۔ اس کے ساتھ ہی ایمباپے ورلڈکپ کی تاریخ میں 9 گول ہوگئے۔

Mbappe نے یہ 9 گول صرف 11 میچوں میں کیے ہیں۔ اس سوپر اسٹار نے 2018 میں اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میں 4 گول کیے تھے۔ اس طرح ایمباپے نے ورلڈکپ میں میسی سے 12 میچ کم کھیلے ہیں اور ان کے 9 گول (23 میاچس) کے برابری کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو (21 میاچس، 8 گول) پیچھے رہ گئے ہیں۔

یہی نہیں ایمبپائے 24 سال کی عمر سے پہلے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے عظیم برازیلین لیجنڈ پیلے (8) کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔

اس ورلڈکپ میں ایمباپے کو پکڑنا باقی کھلاڑیوں کیلئے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اسٹار نے 4 میچوں میں 5 گول کیے ہیں اور اس وقت گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔کوارٹر فائنل میں بھی ان سے بہتر مظاہرہ کی توقع ہے۔