این ٹی آر کی بیٹی مہیشوری کی خودکشی
متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر و بانی ٹی ڈی پی این ٹی آر کی چوتھی بیٹی اوما مہیشوری کی آج یہاں جوبلی ہلز کے مکان میں خودکشی کے سبب موت واقع ہوگئی۔
حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر و بانی ٹی ڈی پی این ٹی آر کی چوتھی بیٹی اوما مہیشوری کی آج یہاں جوبلی ہلز کے مکان میں خودکشی کے سبب موت واقع ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ اومامہیشوری صحت کے چندمسائل سے دوچار تھیں اورگزشتہ چندماہ سے ان کا علاج جاری تھا۔ بتایا جاتاہے کہ وہ بیڈروم میں سیلنگ فیان سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔
جوبلی ہلز پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ صحت کے مسائل سے دوچار مہیشوری ڈپریشن کا بھی شکار تھیں اس دوران انہوں نے مبینہ طورپر انتہائی اقدام کیاہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وبانی تلگودیشم پارٹی این ٹی راماراؤ کی دختر کانتامانینی اومامہیشوری آج یہاں چل بسیں۔ این ٹی آر کے 12 بچوں میں وہ سب سے چھوٹی تھیں۔
اومامہیشوری نے مختصر علالت کے بعد حیدرآباد میں اپنے مکان میں آخری سانس لی۔ مہیشوری کے دیہانت کی اطلاع کے ساتھ ہی ننداموری خاندان میں غم وانددہ کی لہر دوڑگئی۔وہ چاربہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔
سابق مرکزی وزیر وبی جے پی قائد دگوبائی پورندیشوری اور سابق چیف منسٹر چندرا بابونائیڈوکی اہلیہ بھوبنیشوری ان کی خاص بہنیں ہیں۔
چندرابابونائیڈو‘ان کے فرزند نارالوکیش اور خاندان کے دیگر افراد‘مہیشوری کے مکان پہونچے۔ اومامہیشوری کے بھائی این بالکرشنا جو تلگوکے ممتاز اداکاراور ٹی ڈی پی کے رکن اسمبلی بھی ہیں اور خاندان کے دیگر افراد کو جو بیرون ممالک میں ہیں‘ مہیشوری کے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے۔
این ٹی آر کو جملہ 12 بچے 8لڑکے اور4لڑکیاں تھیں۔مہیشوری‘ 4 بیٹیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔اوما مہیشوری کی دختر کی شادی میں خاندان کے جملہ افرا شریک ہوئے تھے۔ این ٹی آر کے تین فرزندان بشمول اداکاروسابق وزیر این ہری کرشنا کادیہانت ہوچکا ہے۔