حیدرآباد

ایٹالہ راجندر کی اسمبلی سے معطلی پر بنڈی سنجے کی تنقید

بنڈی سنجے نے ای راجندر کا دفاع کیا اور پوچھا کہ ای راجندر کی جانب سے اسپیکر کو روبوٹ کہنے میں کیا غلط ہے،حالانکہ وزیراعلی نے ملک کے وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے نے ان کی پارٹی کے لیڈر اور حضور آباد کے رکن اسمبلی ای راجندر کو اسمبلی سے مکمل اجلاس کے لیے معطل کرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر تنقید کی۔

انہوں نے ای راجندر کا دفاع کیا اور پوچھا کہ ای راجندر کی جانب سے اسپیکر کو روبوٹ کہنے میں کیا غلط ہے،حالانکہ وزیراعلی نے ملک کے وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت اپوزیشن کی رائے یا تجاویز پر غور نہیں کرتی ہے۔

جب اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈالتی ہے تو انہیں معطل کیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی اپوزیشن کے تئیں کوئی احترام نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں اس لئے انہیں اسمبلی کے ایوان سے معطل کررہے ہیں۔

 انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی برسراقتدار آئے گی اور عوام کے سی آر کو ہمیشہ کے لیے ایوان سے معطل کرکے ایک اچھا سبق سکھائیں گے۔

a3w
a3w