جرائم و حادثات
تلنگانہ میں خوفناک بس حادثہ، 21 مسافر زخمی
زخمیوں کو علاج کے لیے محبوب نگر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں تین شدید زخمی مسافروں کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
محبوب نگر : تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے بھوت پور منڈل میں جمعرات کی رات قومی شاہراہ-44 (حیدرآباد-بنگلورو) پر ایک نجی ٹریول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 21 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 36 مسافر سوار تھے اور یہ حیدرآباد سے اروناچلم ج رہی تھی۔
زخمیوں کو علاج کے لیے محبوب نگر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں تین شدید زخمی مسافروں کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپروائی حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔