تلنگانہ
ٹرینڈنگ

بالکنڈہ میں قومی پرچم کی توہین، نامعلوم شر پسندوں کی کارستانی

مستقر بالکنڈہ میں قومی پرچم کی توہین کی گئی ہے‘ جب کہ خاطی آزاد ہیں۔ بالکنڈہ میں نامعلوم افراد نے قومی ترنگے کے اُوپر بھگوا جھنڈا لگادیا۔

بالکنڈہ: مستقر بالکنڈہ میں قومی پرچم کی توہین کی گئی ہے‘ جب کہ خاطی آزاد ہیں۔ بالکنڈہ میں نامعلوم افراد نے قومی ترنگے کے اُوپر بھگوا جھنڈا لگادیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
ایم پی میں ایک بکرے پر 2 افراد کا دعویٰ، معاملہ پولیس اسٹیشن سے رجوع
پولیس اسٹیشن کی عمارتیں کارپوریٹ دفاتر سے کم نہیں: وزیر داخلہ
شہر میں 13نئے پولیس اسٹیشنوں کا قیام

حلقہ اسمبلی بالکنڈہ مستقر میں آرمور گلی کمان جو نظام دور میں تعمیر کی گئی تھی ایک ہفتہ قبل کمان کے دونوں جانب کنول کا پھول اُتارا گیا پھر اچانک کمان پر موجود قومی پرچم سے بھی اوپر بھگوا جھنڈا لہرایا گیا جس سے مقامی افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔

مجلس بالکنڈہ کے قائدین صدر عتیق اور صلاح الدین نے ایک وفد کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔

ایس آئی گوپی کو وفد نے ایک تحریری یادداشت پیش کی جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ایکشن (کارروائی) کرنے کا تیقن دیا۔

مقامی عوام خاص طور پر سیکولر افراد میں بے چینی پائی جارہی ہے کہ بالکنڈہ میں اس طرح اچانک بھگوا جھنڈا اگ آیا ہے۔

بالکنڈہ ایک گنگا جمنا تہذیب کا گہوارہ ہے جس کی مثال قائم ہے تمام مذہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے عید و تہوار میں مل کر خوشیاں مناتے ہیں۔