سوشیل میڈیا

بوسہ بازی کا ویڈیو‘8طلباء کے خلاف کیس درج

بتایاجاتا ہے کہ کچھ طلباء فروری میں ایک فلیٹ میں جمع ہوئے اور ”سچ یا ہمت“ کا مقابلہ منعقد کیا۔ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس لڑکا اور لڑکی بوسہ بازی (ہونٹوں کی) کرتے نظر آرہے جبکہ دیگر دوست ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

منگلورو: شہر  کے ایک خانگی اپارٹمنٹ میں منعقدہ بوسہ بازی مقابلہ میں ملوث آٹھ طلباء کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا۔ بوسہ بازی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ ان طلباء کے خلاف تعزیرات ہند کے علاوہ پوکسو قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بوسہ بازی کا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا17سالہ لڑکا ملزمین میں شامل ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کچھ طلباء فروری میں ایک فلیٹ میں جمع ہوئے اور ”سچ یا ہمت“ کا مقابلہ منعقد کیا۔ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس لڑکا اور لڑکی بوسہ بازی (ہونٹوں کی) کرتے نظر آرہے جبکہ دیگر دوست ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ تحقیقات میں یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ تمام آٹھ لڑکوں نے جنسی حرکت کے ویڈیو کلپس استعمال کرکے کئی مقامات اور کئی مواقع پر گروپ کی دو لڑکیوں پر جنسی حملہ کیا تھا، ان کے خلاف کیس درج کیا گیا۔

شہر کے پولیس کمشنر این ششی کمار نے کہا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔ کالج انتظامیہ کو طلباء کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور اس طرح کے انتہائی ڈسپلن شکنی اور بدتمیزی کے معاملات کو پولیس کے علم میں لانا چاہیے۔“

a3w
a3w