تلنگانہ اسمبلی میں ترنگا اُلٹا لہرانے کی شکایت (ویڈیو)
ریاستی اسمبلی میں یوم قومی یکجہتی کے موقع پر انتظامیہ نے ترنگا اُلٹا لہرایا۔ ذرائع کے بموجب آج ریاستی اسمبلی میں نے ترنگا لہرایا۔ آج صبح اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے ترنگا لہرایا تو وہ بھی اُلٹا لہرایا۔
حیدرآباد: ریاستی اسمبلی میں یوم قومی یکجہتی کے موقع پر انتظامیہ نے ترنگا اُلٹا لہرایا۔ ذرائع کے بموجب آج ریاستی اسمبلی میں نے ترنگا لہرایا۔ آج صبح اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے ترنگا لہرایا تو وہ بھی اُلٹا لہرایا۔
اس موقع پر اسمبلی سکریٹری سرینواس چاریلو اور چیف مارشل کروناکر بھی موجود تھے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ قومی پرچم کو کس نے اُلٹا لگایا جبکہ کروناکر گزشتہ 12 سال سے چیف مارشل کے عہدہ پر فائز ہیں۔
اُلٹا پرچم لہرانے کا کون ذمہ دار ہے؟۔ قومی پرچم کی توہین کے تحت سیف آباد پولیس کو مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں پولیس کو عہدہ کا خیال کرنا نہیں چاہئے۔
یہ کہنا غلط ہوگا کہ چیف مارچل 12 سال سے ایک ہی مقام پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ محکمہ پولیس میں 3 سال سے زیادہ ایک مقام پر خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں ہے۔
اس کے باوجود چیف مارشل اسمبلی سیکوریٹی 12 سال سے ایک ہی مقام پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترنگا اُلٹا لہرانے کی ویڈیو تیار کی گئی مگر چیف مارشل کروناکر اور سکریٹری نے اس ویڈیو کو حذف کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق الٹا پرچم لہرانے کے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔