حیدرآباد

تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری: کے ٹی آر

اس افتتاحی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار اور کمپنی کے نمائندے شریک تھے۔1200 کروڑ روپے کے سرمایہ سے مینٹیننس اور مرمتی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس میں ایک ہزار افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعتیں کے تارک راما راؤ نے آج فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی سافران گروپ جو ایر کرافٹ انجن، ریاکٹ انجن کے ساتھ ایرواسپیس اور دفاع سے مربوط آلات یا کل پرزوں کے ڈیزائن، فروغ اور تیار کرتا ہے، کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا یہاں شمس آباد کے قریب افتتاح کیا ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار اور کمپنی کے نمائندے شریک تھے۔1200 کروڑ روپے کے سرمایہ سے مینٹیننس اور مرمتی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس میں ایک ہزار افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کہتے ہیں سرمایہ کارہی ریاست کے سب سے بڑے برانڈ ایمبسیڈرس (سفیر) ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتوں سے متعلق ایک جامع ومناسب پالیسی موجود ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سافران گروپ نے جو میگا ایرو انجن مینو فیکچرنگ اور مرمتی سنٹر حیدرآباد میں قائم کیا ہے۔ وہ دنیا کا سب سے بڑا سنٹر ہے۔

 دنیا کی ایک معیاری تنظیم نے ہندوستان کا پہلا مینوفیکچرنگ و ریپرنگ سنٹر، حیدرآباد میں قائم کیا ہے۔ سافران گروپ کے اس فیصلہ سے دنیا کی دیگر بڑی کمپنیوں کو حیدرآباد میں سرمایہ کاری کی ترعیب ملے گی۔ شعبہ شہری ہوا بازی میں مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ کے تارک راما راؤ نے کہا کہ اختراعات کیلئے ٹی ہب جیسا پلاٹ فارم بھی یہاں دستیاب ہے۔