حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک کی روانگی

تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ غریب نوازؒ کے811 ویں عرس شریف کے ضمن میں آج غلاف مبارک درگاہ اجمیر شریف کیلئے روانہ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ غریب نوازؒ کے811 ویں عرس شریف کے ضمن میں آج غلاف مبارک درگاہ اجمیر شریف کیلئے روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
دیپ داس منشی، تلنگانہ کانگریس کی نئی انچارج
بی جے پی کی کامیابی پر ملک شمالی ہند و جنوبی ہند میں تقسیم ہوجائے گا
ایم بی ٹی کا جلسہ رحمۃ للعٰلمینﷺ، گدی نشین اجمیر شریف مہمان خصوصی ہوں گے

اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے، صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی، سکریٹری آئی سی سی ندیم جاوید، سابق وزیر محمد علی شبیر، سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ، رکن پارلیمنٹ اتم کمارریڈی، صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ و دیگر قائدین اس موقع پر موجود تھے۔

سمیر ولی اللہ نے بتایا کہ کانگریس قائدین کا ایک وفد غلاف مبارک لے کر اجمیر شریف روانہ ہوگا اور درگاہ پر چادر پیش کرنے کے بعد ملک وریاست بالخصوص تلنگانہ میں ترقی اور امن وامان کی برقراری کیلئے دعاکرے گا۔

سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا سالانہ عرس شریف سیکولرازم امن واتحاد ویکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی عظیم مثال ہے جہاں ہر سال بلالحاظ ومذہب عقیدت مند، لاکھوں لوگ عرس شریف میں شرکت کرتے ہیں کانگریس پارٹی سیکولرازم پر ایقان رکھتی ہے اور ہر سال خواجہ غریب نواز ؒ کے عرس کے موقع پر غلاف مبارک روانہ کیا جاتا ہے۔

اس دوران راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ملک میں نفرت کے خاتمہ اور آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے۔ محمد علی شبیر نے بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آرنے اجمیر شریف میں تلنگانہ کے زائرین کے قیام کیلئے حکومت کی جانب سے رباط تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مگر8 سال گذر گئے مگرآج تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا انہوں نے مستقبل میں ریاست میں کانگریس کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر کانگریس قائد سید نظام الدین اور دیگر موجود تھے۔