حیدرآباد
تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی
آئندہ5 دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یاگرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوارن تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون نارمل رہا۔ اسی دوران ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ مرکز موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا کہ نرمل، نظام آباد، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، (اربن) جنگاؤں، سدی پیٹ، یدادری بھونگیر، اور کاماریڈی اضلاع کے بعض جگہوں پر شدید بارش کا امکان ہے۔
آئندہ5 دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یاگرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوارن تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون نارمل رہا۔ اسی دوران ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش ضلع منچریال کے چنور میں ہوئی۔ خصوصی بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اڈیشہ کے شمال اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا مرکز بنا ہے اور طوفان، سطح سمندر سے 7.6 کیلو میٹر اوپر گردش کررہا ہے۔
a3w