حیدرآباد

تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ ہیرا گروپ کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا اعلان

ہیرا گروپ سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ان کی کمپنی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی، جلد ہی سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ہیرا گروپ سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ان کی کمپنی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی، جلد ہی سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے وکیل وراپرساد کے ساتھ بنجارہ ہلز میں ہیرا گروپ کے کارپوریٹ دفتر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بدنیتی سے ان کی تنظیم کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ 20 سالوں سے وہ بہت اعتماد کے ساتھ کاروبار کر رہے تھیں لیکن 2018 میں، جب انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پارٹی کی بنیاد رکھی، تب سے ہی ان کے خلاف غیر قانونی مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف عائد جھوٹے مقدمات کے خلاف قانونی جدوجہد کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی جدوجہد کے دوران سپریم کورٹ نے ای ڈی کے ذریعے ضبط کردہ جائیدادوں کو غیر منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ جلد انصاف کیا جائے گا۔

a3w
a3w