نئی دہلی: سابق ڈبلزنمبرایک کھلاڑی ثانیہ مرزا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جوکہ ہندوستان کی انتہائی مشہوراتھیلیٹ ہیں انہوں نے پیشہ ورانہ ٹینس سے36 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لیاہے۔
انہوں نے دبئی میں اپنا آخری میاچ کھیلا تھا۔ ان کے امریکی ویمنس جوڑی دارمیڈیسن کیزکودبئی ٹینس چمپئن شپ2023کے پہلے راؤنڈ کے میاچ میں ویرونیکا کدرمیٹوا اوریوڈمیلا سمسونوانے شکست دے دی۔
مرزاکی مکسڈڈبلزجوڑی دار مہیش بھوپتی جن کے ساتھ ثانیہ نے اپنا پہلا گرانڈ سلام 2009 (آسٹریلین اوپن) میں جیتاتھا۔ سابق ہندوستانی پیسرجھولان گوسوامی نے اپنے ردعمل کاسوشل میڈیاپر اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی ٹینس کی آئیکان کا ریٹائرمنٹ ہواہے۔
ٹوئٹر کے ذریعہ بھوپتی نے اپنی یادوں کوتازہ کیا اوراپنی گرانڈسلام کامیابی کی ایک تصویر بھی شئیرکی اورکہاکہ ریٹائرمنٹ کا خیرمقدم۔
مرزاثانیہ آپ نے اپنے طورپر وقت کے ساتھ دونوں میں کورٹ پر بہتر مظاہرہ کیا ہمیں آپ پر فخر ہے۔ گوسوامی نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ رول ماڈل ہیں اوران سے تحریک ملتی رہے گی۔ وہ ہندوستان کے لاکھوں شائقین کے لئے کیلئے رول ماڈل ہیں۔
واضح رہے کہ مرزانے 6گرانڈسلام ٹائٹل جیتے ہیں اور44ڈبلیوٹی اے ٹائٹل اپنے کیریر میں حاصل کئے۔ ان کی آخری ڈبلزکامیابی چیک جمہوریہ میں اوسٹر اوا اوپن 2021میں حاصل ہوئی تھی۔