جوبائیڈن کی وزیر اعظم اسرائیل یائر لاپیڈ سے بات چیت
صدر امریکہ دورہ سے لاپیڈ کو تقویت ملی ہے جو کہ اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم ہیں۔ نومبر میں انتخابات کے انعقاد تک لاپیڈ وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ سابق وزیر اعظم نتن یاہو کے دور میں لاپیڈ نے اپوزیشن کا رول ادا کیا تھا۔
یروشلم: صدر امریکہ جوبائیڈن اور اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے آج ملاقات کی۔ اِ س موقع پر ایران کو نیوکلیئر پروگرام سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ دونوں قائدین نے کہا کہ ایران میں نیو کلیئر ہتھیاروں نہیں ہونے چاہیے۔ صدر امریکہ جو کہ جمعہ کو سعودی عرب کے دورہ پر رہیں گے، لاپیڈ سے فلسطین اور دوسرے اُمور کے تعلق سے بھی بات چیت کی۔
امریکہ اور اسرائیل نے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ فوجی تعاون کے تعلق سے توقع ہے کہ دونوں ممالک معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن جو کہ مشرقی وسطیٰ کے دورہ پر ہیں، یروشلم میں اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ سے بات چیت کی ہے۔
صدر امریکہ جو کہ اسرائیل کے دورہ کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کرنے والے ہیں، توقع ہے کہ وہ عرب۔ اسرائیل تنازعہ کو دور کرنے کے علاوہ فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشمکش کو کم کرنے کے تعلق سے بھی بات چیت کریں گے۔
دونوں قائدین توقع ہے کہ فوجی اُمور کے تعلق سے اشتراک و تعاون کرنے کے علاوہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے بھی حکمت عملی اختیار کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف ممالک کو متحد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جوبائیڈن کے دورہ کے پیش نظر اسرائیل نے بات چیت کے لئے حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔
جوبائیڈن سعودی عرب میں قائدین سے بھی بات چیت کرنے والے ہیں اور وہ عرب قائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایران کے خلاف اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ 12U2 گروپ کے قائدین ورچول میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
صدر امریکہ دورہ سے لاپیڈ کو تقویت ملی ہے جو کہ اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم ہیں۔ نومبر میں انتخابات کے انعقاد تک لاپیڈ وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ سابق وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دور میں لاپیڈ نے اپوزیشن کا رول ادا کیا تھا۔
ا مریکہ کے رائٹر جمال خشوگی کی بیوہ نے کہا کہ اب جب کہ صدر امریکہ مشرق وسطیٰ کے دورہ پر ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے جمال کے قتل کے تعلق سے بات چیت کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر امریکہ جمعہ کو جدہ میں ملاقات کرنے والے ہیں جو اِن کی پہلی ملاقات رہے گی۔
اِس موقع پر جمال خشوگی کے قتل کے محرکات کے تعلق سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ یہ بات امریکی انٹلیجنس نے بتائی۔ خشوگی کو 4 سال قبل سعودی حکومت کے ایجنڈوں نے ہلاک کردیا۔ بیوہ نے کہا کہ صدر امریکہ مذکورہ قتل کے تعلق سے سعودی حکام سے بات چیت کریں گی۔
جمال خشوگی کی بیوہ حنان خشوگی نے اسپکٹرم نیوز کو بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہوئی بات چیت کے دوران اُنہیں اِس تعلق سے تیقن دیا گیا ہے کہ صدر امریکہ سعودی عرب کے حکام سے مذکورہ مسئلہ پر بات چیت کرکے قتل کی محرکات اور پتہ لگائیں گے۔
وائٹ ہاؤز کے عہدیداروں نے کہا کہ جمال کی بیوہ نے اِس ہفتہ کے قبل سینئر انتظامی عہدیدار سے بات چیت کی کیونکہ صدر امریکہ سعودی عرب کے دورہ پر جارہے ہیں۔ اِس موقع پر وہ جمال کے قتل کی محرکات کے تعلق سے بات چیت کریں گے۔
وائٹ ہاؤز کے عہدیدار نے حنان کے ساتھ ہوئی بات چیت کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ اِس دوران بتایا گیا کہ صدر امریکہ نے کہاکہ وہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اسرائیل اور عرب شراکت داروں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے بعد اِن تاثرات کا اظہار کیا۔ صدر امریکہ نے اِ س توقع کا اظہار کیا کہ وہ جس مقصد کے لئے مشرقی وسطیٰ کے دورہ پر ہیں، وہ ثمر آور ثابت ہوگا۔ لاپیڈ نے جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کو اسرائیل کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔