دہلی

کیجریوال کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔ 2021 کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کے مطالبہ سے متعلق درخواست جمعرات کو مسترد کر دی ۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔ 2021 کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کے مطالبہ سے متعلق درخواست جمعرات کو مسترد کر دی ۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
دہلی میں مزید83 دکانات 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ

قائم مقام چیف جسٹس منموہن سنگھ اور جسٹس منمیت پریتم سنگھ اروڑہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سجیت سنگھ یادو کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرنا ایگزیکٹو اور صدر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

پیشے سے کسان اور سماجی کارکن دہلی کے رہائشی درخواست گزار مسٹر یادو نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ مالی گھوٹالے کے مبینہ ملزم مسٹر کیجریوال کو وزیر اعلیٰ (عوامی عہدہ) پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

مسٹر کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔