یوروپ

یہ فتح ہماری نہیں، پورے ترکیہ اور جمہوریت کی فتح ہے: صدر ایردوان

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد، صدر ایردوان نے ہمیشہ کی طرح انتخاب کے بعد نتائج کے بارے میں صدارتی محل کی بالکونی سے اپنا روائتی خطاب کیا۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ صرف ہماری فتح نہیں ہے بلکہ یہ فتح ترکیہ کی فتح ہے ،یہ قوم اور جمہوریت کی فتح ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد، صدر ایردوان نے ہمیشہ کی طرح انتخاب کے بعد نتائج کے بارے میں صدارتی محل کی بالکونی سے اپنا روائتی خطاب کیا۔

انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے والوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ صرف ہماری فتح نہیں ہے بلکہ یہ فتح ترکیہ کی فتح ہے ،یہ قوم اور جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے ناراض نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قومی مقاصد اور خوابوں کے ارد گرد متحد اور مربوط ہوں۔

سپریم الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ عارضی انتخابی نتائج کے مطابق ایردوان گزشتہ روز منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ صدر بن گئے ہیں ۔

a3w
a3w