شمالی بھارت

دواخانہ میں آگ بھڑک اٹھی (ویڈیو)

گجرات کے شہر احمدآباد میں 10منزلہ دواخانہ کی بیسمنٹ میں اتوار کے دن آگ بھڑک اٹھی۔ احاطہ میں کثیف دھواں پھیل گیا۔

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں 10منزلہ دواخانہ کی بیسمنٹ میں اتوار کے دن آگ بھڑک اٹھی۔ احاطہ میں کثیف دھواں پھیل گیا۔

احتیاطی اقدام کے طور پر 106مریضوں کو وہاں سے نکالاگیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

شہر کے شاہی باغ علاقہ میں واقع راجستھان ہاسپٹل میں صبح 4:30بجے آس پاس بھڑک اٹھی آگ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں۔

دواخانہ کی بیسمنٹ میں پارک ایک کارکو جزوی نقصان پہنچا۔ محکمہ فائر کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

ہاسپٹل میں تزئین نو کا کام جاری تھا اور بیسمنٹ میں رکھے گئے سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ تمام دواخانوں کو معائنہ کیاجائے گا۔ آگ بجھانے میں 8گھنٹے لگے کیونکہ عمارت کی دو بیسمنٹس میں دھواں بھرگیاتھا۔

فائرفائٹرس کو اندرجانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ دواخانہ ایک چیاریٹیبل ٹرسٹ(فلاحی ادارہ) چلاتا ہے۔

a3w
a3w