دہلی

دہلی میں ٹھگوں کے گروپ کی حکومت: گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر نے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی قیامگاہ پر دھاوے کے بعد آج کہا کہ دہلی میں چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرقیادت ٹھگوں کے گروپ کی حکومت رہی ہے۔

دہلی: مشرقی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کی قیامگاہ پر دھاوے کے بعد آج کہا کہ دہلی میں چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرقیادت ٹھگوں کے گروپ کی حکومت رہی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیاکہ ان بدمعاشوں نے ٹیکسس کے نام پر عوام سے بھاری رقومات وصول کی ہیں اس کاایک حصہ اپنی تشہیر پر خرچ کرتے ہیں اور مفت تحائف تقسیم کرتے ہیں، باقی رقم اپنے بینکوں میں جمع کرتے ہیں۔

a3w
a3w