تلنگانہ

شوہر کے مکان کے سامنے بیوی کا دھرنا

گونوگوپالاگاوں سے تعلق رکھنے والا پی ہریش اورآراسنیہا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جس کے بعد ان دونوں نے شادی کرلی۔ اس جوڑے کو دوبیٹیاں ہیں۔

حیدرآباد: شوہر کے مکان کے سامنے بیوی نے اپنے رشتہ داروں اورخواتین کی تنظیموں کے ساتھ مل کردھرنادیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بھیمگل ٹاون میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گونوگوپالاگاوں سے تعلق رکھنے والا پی ہریش اورآراسنیہا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جس کے بعد ان دونوں نے شادی کرلی۔ اس جوڑے کو دوبیٹیاں ہیں۔

سنیہا نے الزام لگایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد سسرالی رشتہ داروں نے جہیز کے لئے ہراسانی کا سلسلہ شروع کردیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تاہم عدالت میں مقدمہ زیردوراں رہنے کے دوران ہی اس کے شوہر نے دوسری شادی کر کے اس کو دھوکہ دیا۔

اس موقع پر خواتین کی مختلف تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ سنیہا اور دونوں لڑکیوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین تنظیموں نے ہریش کی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔