سعودی عرب میں حقوق انسانی اصلاحات تیزی سے جاری
حقوق انسانی کمیشن کے صدر نشین ڈاکٹر حالہ بنت مزیاد التواجری نے حقوق انسانی کے شعبہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین کوششوں اور اصلاحات کو اجاگر کیا۔

ریاض: حقوق انسانی کمیشن کے صدر نشین ڈاکٹر حالہ بنت مزیاد التواجری نے حقوق انسانی کے شعبہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین کوششوں اور اصلاحات کو اجاگر کیا۔
سعودی پریس ایجنسی رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیات‘ قیادت کے ایک حصہ کے طور پر عمل میں آتی ہے جس کامقصد حقوق انسانی کا تحفظ اور انہیں فروغ دیتے ہوئے انصاف او رمساوات کے اصولوں کو تقویت دیناہے۔
اس بات کااظہار ایس پی نے کیا۔ سعودی عرب میں جاری اصلاحات کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں زندگی کو میعار کو بلند کیاجائے‘معاشرہ کے مختلف شعبوں کا تحفظ ہو اور خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔
ایچ آر سی کے صدر نے یہ بات بتائی۔ سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے ان کے حقوق کو فروغ دیاہے اور اپنی اصلاحات کی صف اول میں قومی معیشت میں ان کے رول کو سرگرم بنایاہے۔
تازہ ترین ترقیاتی اقدامات سے بچوں‘بزرگوں اور معزول افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہاہے اور ساتھ ہی ساتھ انسانی اسمگلنگ سے نمٹا جارہاہے۔
علاوہ ازیں خصوصی مہارت کے حامل قانون ساز اسمبلی کے نظام کو فروغ دیا جارہاہے۔ ریاض میں مشرق وسطی اور ڈاکٹر ٹل بلوم کیلین میٹری اور کونسل کی ٹاسک فورس کے متعدد مندوبین کی زیر قیادت مشرق وسطی اور گلف ورکنگ گروپ برائے یورپی کونسل کی میٹنگ کے دوران ان کا یہ بیان جاری کیاگیا۔