حیدرآباد
سنگاریڈی میں ترنگا لہرانے کے دوران الکٹرک شاک، 2 ہلاک
مقامی افراد کی جانب سے ترنگا لہرانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ قریب سے گزرنے والے بجلی کے تارسے چھو جانے کی وجہہ سے 40 سالہ انل کماراور42 سالہ تروپتی کی موت ہوگئی جبکہ دھننجیا نامی شخص شدید طورپرجھلس گیا۔
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قومی پرچم لہرانے کے دوران الکٹرک شاک کی وجہہ سے دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طورپرجھلس گیا۔ یہ واقعہ پٹن چیرو کے موضع اندریشم کی آنند کالونی میں پیش آیا۔