دہلی

سونیاگاندھی سے تیجسوی یادو کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر بننے کے بعد تیجسوی کا پہلا دورہ نئی دہلی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو دہلی میں ہی موجود ہیں اور دونوں قائدین اپنے کوٹہ سے وزرا کو قطعیت دینے والے ہیں۔

نئی دہلی: ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو نے نئی دہلی میں آج کانگریس صدر سونیا گاندھی اور دیگر اپوزیشن قائدین سے ملاقات کی۔ پتہ چلا ہے کہ انہوں نے ریاست کی صورتِ حال اور ملک کے سیاسی منظرنامہ پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی چیف منسٹر بننے کے بعد تیجسوی کا پہلا دورہ نئی دہلی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو دہلی میں ہی موجود ہیں اور دونوں قائدین اپنے کوٹہ سے وزرا کو قطعیت دینے والے ہیں۔ نتیش کابینہ میں آئندہ ہفتہ توسیع ہونے والی ہے۔

 ڈپٹی چیف منسٹر بہار نے سونیا گاندھی سے ان کے 10 جن پتھ والے بنگلہ میں ملاقات کی۔ قبل ازیں انہوں نے سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ بہار کے حالات اور آگے بڑھنے کی سمت پر بات چیت ہوئی۔

 ملاقات کے بعد تیجسوی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے بایاں بازو کے 2 قائدین سے ملاقات کی۔ ملک اور بہار کی موجودہ سماجی‘ معاشی اور سیاسی صورتِ حال پر مثبت تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ بہار وہ دھرتی ہے جس نے جمہوریت کو جنم دیا۔

 اس نے ملک کو پھر راستہ دکھایا ہے۔ تیجسوی کل رات نئی دہلی پہنچے تھے۔ انہوں نے دہلی میں اپنی بہنوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا۔ وہ فوری پٹنہ لوٹ جائیں گے کیونکہ 15  اگست کے بعد کابینہ میں توسیع ہونے والی ہے۔

کابینہ میں توسیع کے بعد اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں نئی حکومت اپنی اکثریت ثابت کرے گی۔ تیجسوی 2015 تا 2017  بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔

a3w
a3w