دہلی

کابینہ سکریٹری اور داخلہ سکریٹری مزید ایک سال اپنے عہدوں پر برقرار

اس سے پہلے وہ وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری بھی رہ چکے تھے

نئی دہلی :  حکومت نے کابینہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

کابینہ کی تقرر کمیٹی نے بدھ کے روز اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے تمل ناڈو کیڈر کے 1987 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس) کے افسر مسٹر سومناتھن کو 30 اگست 2026 کے بعد ایک سال کی توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔

مسٹر سومناتھن 30 اگست 2024 سے کابینہ سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے پہلے وہ وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری بھی رہ چکے تھے۔ کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے سے ٹھیک پہلے وہ فنانس سکریٹری اور محکمۂ اخراجات (ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپنڈیچر) کے سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

کلکتہ یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی مسٹر سومناتھن نے ڈپوٹیشن کی بنیاد پر ورلڈ بینک میں کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کے پاس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کاسٹ اکاؤنٹنٹ اور کمپنی سکریٹری کی پیشہ ورانہ ڈگریاں ہیں۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ پروگرام بھی کیا ہے۔