حیدرآباد

سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی ہلاک

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بانسواڑہ سے اے پی کے تروپتی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے اٹکیال منڈل کے دھرمارم گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار،ڈی سی ایم وین سے ٹکراگئی۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ کار میں سوار ماں اوربیٹی ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

ان کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بانسواڑہ سے اے پی کے تروپتی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔