سیاسی لڑائی تشدد میں تبدیل
گجرات کے راجکوٹ میں واقع ربدا گاؤں میں کشیدگی اُس وقت پیدا ہوگئی جب سیاسی لڑائی 2 راجپوت قائدین کے درمیان لڑائی دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔

راجکوٹ (گجرات): گجرات کے راجکوٹ میں واقع ربدا گاؤں میں کشیدگی اُس وقت پیدا ہوگئی جب سیاسی لڑائی 2 راجپوت قائدین کے درمیان لڑائی دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔
انیرودھ سنہ جڈیجہ اور جے راج سنگھ کے درمیان الیکشن سے قبل الفاظ کی جنگ ہونے لگی اور سیاسی رقابت 2 راجپوت قائدین میں شدت اختیار کرگئی جو گونڈل اسمبلی سیٹ کے لئے لڑ رہے ہیں۔
تاہم ہر گذرتے ہوئے دن کے ساتھ یہ تنازعہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہورہا ہے، ایسے اندیشے ہوگئے ہیں کہ اِس سے خون خرابہ ہوسکتا ہے کیونکہ دونوں قائدین کا مجرمانہ پس منظر ہے۔
ایک فوجداری شکایت ربدا گاؤں میں راجپوت لیڈر انیرودھ سنہ جڈیجہ اور اُن کے فرزند ارجدیپ سنہ اور دیگر خاندانی ارکان کے خلاف گونڈل تعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی۔
شکایت کنندہ امیت کنٹھ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ راجدیپ سنگھ اور اُن کے ساتھیوں نے 2 مرتبہ اُن پر حملے کی کوشش کی ہے اور بندوق سے چہارشنبہ کی شام دھمکایا۔