شمالی بھارت
شاہجہاں پور میں مسلم نوجوان پر لاٹھیوں سے حملہ
ویڈیو میں افتخار کے ہاتھ بندھے دیکھے جاسکتے ہیں۔حملہ کی وجہ بتاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ افتخار کے ایک دوست کا پرانی مخاصمت کی وجہ سے ملزمین سے سابق میں جھگڑا ہوا تھا۔
شاہجہاں پور(یوپی): ایک نوجوان کو یہاں 4 افراد نے لاٹھیوں سے بے رحمی سے مارا اور اس کے چہرہ پر پیشاب بھی کردیا۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ ملزمین نے موضع کاکرا خورد کے رہنے والے افتخار کا 8 جولائی کو ہاتھ بھی توڑدیا۔
اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) سنجے کمار نے جمعہ کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ افتخار اور ظہیر خان‘موضع سہواگ پور گئے تھے جہاں کلویندر‘ جیتا‘ سونو عرف سکھدیو اور راجو نے افتخار کو پکڑلیا۔ انہوں نے اسے بے رحمی سے ماراپیٹا۔
ویڈیو میں افتخار کے ہاتھ بندھے دیکھے جاسکتے ہیں۔حملہ کی وجہ بتاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ افتخار کے ایک دوست کا پرانی مخاصمت کی وجہ سے ملزمین سے سابق میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔
a3w