شدید سیلاب کے باوجود دلہن اور رشتہ دار کشتیوں سے دلہے کے گھر پہنچے
لیکن ضلع میں پانی کی سطح بڑھنے کے باوجود دلہن مایوس نہیں ہوئی، دلہن، اس کے افراد خاندان اور رشتہ دار، نئے ملبوسات پہن کر سجی سجائے چند کشتیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
حیدرآباد: ایک دلہن اور اس کے افراد خاندان کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب افراد خاندان نے اپنی لڑکی کی شادی کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کا منصوبہ آندھرا پردیش کے ضلع کونا سیما میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ناکام ہوگیا۔
لیکن ضلع میں پانی کی سطح بڑھنے کے باوجود دلہن مایوس نہیں ہوئی، دلہن، اس کے افراد خاندان اور رشتہ دار، نئے ملبوسات پہن کر سجی سجائے چند کشتیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ شادی کے گروپ کے ویڈیوز میں دلہن پرشانتی کو اپنے افرادخاندان کے ساتھ کشتیوں کے ذریعہ دلہے اشوک کے گھر جاتے ہوئے دکھایا گیا۔
جبکہ اس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا ہوا تھا۔ اشوک اور پرشانتی نے بتایا کہ بارش سے بچنے کیلئے انہوں نے شادی کیلئے اگست کے بجائے جولائی کے مہینہ کا انتخاب کیا تھا۔ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے شادی کی تقریب میں تاخیر ہوئی لیکن اس کے باوجود شادی کی رسومات کی تکمیل کیلئے دلہن اور اس کے رشتہ داروں نے کشتیوں کے ذریعہ لہے کے مکان پہنچنے کا ارادہ کیا۔
آندھرا پردیش میں 36 سال بعد شدید سیلاب آیا ہے۔ دریا گوداوری میں شدید طغیانی آئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں مغربی گوداوری اور کوناسیما اضلاع کے بیشتر مواضعات پانی سے محصور ہوچکے ہیں۔