حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر بڑی کارگو ایربس بیلوگا کی لینڈنگ

راجیوگاندھی بین الاقوامی طیران گاہ (ایرپورٹ) شمس آباد پراتوار کی شب ایک منفردجہازدیکھاگیا۔ایربس ”بیلوگا“ نے جو دنیا کے سب سے بڑے کارگوجہازوں میں سے ایک ہے‘اتوار کی شب شمس آباد ایرپورٹ پرلینڈنگ کی۔

حیدرآباد: راجیوگاندھی بین الاقوامی طیران گاہ (ایرپورٹ) شمس آباد پراتوار کی شب ایک منفردجہازدیکھاگیا۔ایربس ”بیلوگا“ نے جو دنیا کے سب سے بڑے کارگوجہازوں میں سے ایک ہے‘اتوار کی شب شمس آباد ایرپورٹ پرلینڈنگ کی۔

ایرپورٹ آپریٹر جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ نے پیر کے روزیہ بات بتائی۔وہیل کی شکل جیسی یہ ایربس ”بیلوگا“4دسمبر کو حیدرآباد کے ایرپورٹ پہونچی اوریہ کارگو جہاز5دسمبر کو19:20 بجے تک ایرپورٹ پر موجودتھا۔

ایرپورٹ حکام نے بڑے کارگوجہازکی لینڈنگ‘ پارکنگ اورٹیک آف کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ یہ ایربس بیلوگا‘بڑی جسامت کے سامان کی حمل ونقل کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری رہے گا کہ دنیا کے سب سے بڑے کارگوجہازAntonov An-225نے مئی 2016 میں ملک میں پہلی بار شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ طاقتور انفراسٹرکیچر اور فنی عوامل پر حیدرآباد ایرپورٹ کاانتخاب عمل میں لایاگیا تھا۔ ایرپورٹ آپریٹرنے یہ بات کہی۔