حیدرآبادسوشیل میڈیا

شہر میں 3سالہ لڑکا ایچ آئی وی پازیٹیو

اپنی شکایت میں لڑکے کے والدین نے الزام لگایا کہ ایک بلڈبینک سے حاصل کردہ خون چڑھانے کی وجہ سے ہی لڑکا ایچ آئی وی سے متاثر ہواہے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک تین سالہ لڑکا ایچ آئی وی پازیٹیوپایاگیا۔یہ لڑکا تھلیسیماء کے عارضہ میں مبتلاہے اورڈاکٹروں کی ہدایات پر ہر 20 دنوں میں ایک بار اسے خون چڑھانا پڑتا ہے۔

لڑکے ایچ آئی وی سے متاثر پائے جانے کے بعد لڑکے والدین نے شہر کے ایک بلڈ بینک کے خلاف نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

اپنی شکایت میں لڑکے کے والدین نے الزام لگایا کہ ایک بلڈبینک سے حاصل کردہ خون چڑھانے کی وجہ سے ہی لڑکا ایچ آئی وی سے متاثر ہواہے اور ان کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی۔

لڑکے کے والد نے بتایا کہ بچہ پیدائش سے ہی تھلسیمیاء کا شکار ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ہر 20 دنوں میں ایک بار اسے خون چڑھایا جاتا ہے۔

گزشتہ دوسال سے نلہ کنٹہ میں واقع بلڈبینک سے خون حاصل کرتے ہوئے اسے چڑھایا جارہاتھا۔ لڑکے کوایچ آئی وی پازیٹیو پائے جانے کی اطلاع کے بعد 30جولائی کو بلڈبینک کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

اس کے بعد میں اور میری اہلیہ نے اپنا ایچ آئی وی ٹسٹ کرایا جو نیگیٹیو آیا۔ دوسری طرف بلڈبینک انتظامیہ کاکہناہے کہ لڑکے کوگزشتہ چھ ماہ سے بلڈبینک سے خون نہیں دیاگیا۔