لاپتہ صحافی ضمیر الدین کی نعش دستیاب
ضمیر الدین، تلگونیوز چیانل این ٹی وی سے وابستہ تھے۔ ریسکیو ٹیم نے کار کو جو بری طرح تباہ ہوگئی، پانی میں سے نکالا ہے جبکہ ضمیر کی نعش، ایک درخت میں پھنسی ہوئی تھی۔ جمعرات کے روز کار کا پتہ چلا لیا گیا تھا۔
حیدرآباد: ایک صحافی جو تین دن قبل ضلع جگتیال میں کار کے ساتھ سیلاب میں بہہ جانے کے بعد لاپتہ تھے، کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ 48 گھنٹوں تک چلنے وا لے طویل سرچ آپریشن کے بعد بچاؤ عملہ کے ارکان نے جمعہ کے روز ضمیر الدین کی نعش کا پتہ چلالیا۔
ضمیر الدین، تلگونیوز چیانل این ٹی وی سے وابستہ تھے۔ ریسکیو ٹیم نے کار کو جو بری طرح تباہ ہوگئی، پانی میں سے نکالا ہے جبکہ ضمیر کی نعش، ایک درخت میں پھنسی ہوئی تھی۔ جمعرات کے روز کار کا پتہ چلا لیا گیا تھا، تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اس کا رکو باہر نہیں نکالا جاسکا ۔
ضلع جگتیال کے موضع بورناپلی میں گوداوری میں پھنسے9کسانوں کو این ڈی آر ایف ٹیم کی جانب سے بحفاظت نکالنے کے واقعہ کی رپورٹنگ کے بعد ضمیر الدین، ایک دوست کے ساتھ بذریعہ کار جگتیال واپس ہورہے تھے کہ رائیکل منڈل کے مواضعات راموجی پیٹ اور بھوپتی پور کے درمیان یہ کار بہہ گئی۔ تاہم اس کار میں موجود دوسرا شخص لطیف، درخت کو پکڑ نے سے بچ گیا۔