لیونل میسی ورلڈکپ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے
اس سال قطر میں فیفا ورلڈکپ کے انعقاد کے بعد دنیا کے افسانوی فٹبالر لیونل میسی کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

بیونس آئرس: اس سال قطر میں فیفا ورلڈکپ کے انعقاد کے بعد دنیا کے افسانوی فٹبالر لیونل میسی کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
یہ 35 سالہ ارجنٹائن کا میسی کا پانچواں فیفا ورلڈکپ ہوگا۔ میسی نے سیبسٹین وینگولو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اس کا اعلان کیا اور بتایاکہ یہ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔
میسی نے کہاکہ میں نے پہلے ہی فیصلہ لیا ہے اور ٹیم کو اس کے بارے میں بھی آگاہ کیاہے۔ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا۔ میسی نے اب تک ارجنٹائن کیلئے کل چار ورلڈ کپ کھیلے ہیں۔ میسی نے 2005 میں اپنی قومی ٹیم کی شروعات کی تھی اور اب تک انہوں نے کل 164 بین الاقوامی میچوں میں 90 گول اسکور کیے ہیں۔
2005 میں ارجنٹائن کی سینئر ٹیم کیلئے آغاز کیا اور اب تک 164 میچوں میں 90 گول اسکور کیے ہیں۔ میسی نے کہاکہ میں بے تابی سے انتظار کررہا ہوں کہ فیفا ورلڈ کپ قطر میں منعقد ہوگا۔ تاہم، میں بھی پریشان ہوں کہ کیا ہوگا۔
یہ کیسا ہوگا؟ میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ اچھا ہو۔ میسی جس نے فٹبال کے کھیل میں اپنا دور قائم کیاہے، اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کیلئے ایک بار بھی ورلڈکپ نہیں جیت پائے ہیں۔ تاہم انہوں نے گذشتہ سال اپنی قومی ٹیم کیلئے کوپا امریکہ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
ارجنٹائن نے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں برازیل کو شکست دی تھی۔ 2014 کے فیفا ورلڈکپ میں، ارجنٹائن کو یہ اعزاز جیتنے کا موقع ملاتھا۔ اس ورلڈکپ میں میسی کی کارکردگی بہترین تھی اور ارجنٹائن فائنل میں گیا، لیکن اسے جرمنی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوسکتا ہے کہ میسی نے ایک بھی فیفا ورلڈکپ نہیں جیتا لیکن ان بڑے ٹورنامنٹس میں ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ انہوں نے 2014 فیفا ورلڈکپ، کوپا امریکہ 2015 اور 2021 میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔
ورلڈکپ 2014 میں ان کی کارکردگی بہترین تھی۔ اس سال کے فیفا ورلڈکپ میں انہوں نے مین آف دی میچ کا اعزاز جیت لیا۔ اس کے علاوہ، کوپا امریکہ میں ایک سیزن میں اکثر میچ آف دی میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔