مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں 25 رمضان کی شب 15 لاکھ زائرین

امور حرمین شریفین کے ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 25 ویں شب المسجد الحرام میں معتمرین، نمازیوں اور زائرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی۔

مکہ مکرمہ: امور حرمین شریفین کے ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی 25 ویں شب المسجد الحرام میں معتمرین، نمازیوں اور زائرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مسجدالحرام میں آبِ زم زم کی 56 ہزار 400 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

مسجدالحرام میں رضاکارانہ خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 201، کتابچوں اور پمفلٹس سے آگاہی حاصل کرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 220، 1 لاکھ 36 ہزار افراد نے ڈیجیٹل آگاہی حاصل کی جبکہ سماجی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 98 ہزار 110 تک پہنچ گئی۔

طواف سروس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 949، مقامی زبان میں رہنمائی سے 1 لاکھ 89 ہزار 984 افراد نے فائدہ اٹھایا۔

2 لاکھ افراد کو فیلڈ میں رہنمائی فراہم کی گئی اور حرم میں آنے والے بچوں کو کلائیوں پر 3 ہزار 542 بینڈ پہنائے گئے۔

ادارہ اْمورِحرمین شریفین کے مطابق بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مختص مقامات سے فائدہ اٹھانے والے افراد 7 ہزار 124 رہے، مسجد الحرام میں صفائی کے لیے 1 ہزار لیٹرجراثیم کش ادویات، 3 ہزار لیٹر فریشنرز اور 6.6 ہزار لیٹر سے زیادہ ہینڈ سینیٹائزرز کو استعمال میں لایا گیا۔

قالینوں کوجراثیم سے پاک کرنے کے لیے34.1 ہزار لیٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا اور 6 ہزار 535 لیٹر جراثیم کش مواد روبوٹس کے ذریعے استعمال کیا گیا۔