ایشیاء

مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق

لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ ہمارے ایمان کا جزو ہے، دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے مگر کچھ کر نہیں رہی۔ ہمیں فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ غزہ جا سکتا ہے تو سن لو، ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ ہمارے ایمان کا جزو ہے، دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے مگر کچھ کر نہیں رہی۔ ہمیں فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے۔

اسلامی ممالک کے حکمران بتائیں وہ اسلام کے محافظ ہیں یا اسرائیل کے، امریکا غزہ میں قتل عام کیلییآ سکتا ہے تو ہم بھی اپنی بہنوں اور ماؤں کی حفاظت کیلئے وہاں جا سکتے ہیں۔

a3w
a3w