انٹرٹینمنٹ

منہ بولی بہنیں: جھانوی کپور سے سجل علی کی ملاقات

شہناز لکھتی ہیں کہ یہ کتنی سوئٹ بات ہے، یہ بالی وُڈ ایکٹر کتنے اصلی ہیں، یہ بغیر کسی جلن کے اپنے پیار اور عزت کا اظہار کرتے ہیں، یہ اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔سمرین مہدی نے کہا کہ دونوں سجل اور جھانوی ہیرے ہیں۔

بالی وُڈ کی ادکارہ جھانوی کپور پاکستانی اداکارہ سجل علی سے مل کر خوش ہوگئیں۔جھانوی کپور کی سجل علی سے ملاقات دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کی تقریب میں ہوئی جس میں انڈیا اور پاکستان سے شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔

جھانوی کپور نے اسٹیج پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سجل علی سے بہت عرصے بعد مِل رہی ہوں اور یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔جھانوی کپور نے تقریب میں شریک سجل علی کو دیکھتے ہی گرم جوشی سے گلے لگایا اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/reel/ClK9nQJooOJ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=6e223db1-4cb8-4a40-aefd-6b82822c28f6

دبئی میں ہونے والے اس شو میں پاکستان اور انڈین اداکاروں نے شرکت کی اور مختلف ایوارڈ اپنے نام کئے۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے پاکستانی سنیما کا مقبول ترین چہرہ ہونے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ جھانوی کپور نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ایوارڈ شو میں یوتھ آئیکن آف بالی وڈ کے نام سے ایوارڈ حاصل کیا۔

سجل علی نے 2017 میں جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی کے ساتھ کرائم تھرلر فلم ’موم‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت انڈیا میں بھی ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دورانِ ایوارڈ شو سجل علی کی بالی وُڈ سوپر اسٹار رنویر سنگھ سے بھی ملاقات ہوئی۔

https://www.instagram.com/p/ClKOcIly4pG/?utm_source=ig_embed&ig_rid=01a19f54-1867-4b1b-a6ca-f7e468b9e0a2

سجل علی اور جھانوی کپور کی دبئی میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

شہناز لکھتی ہیں کہ یہ کتنی سوئٹ بات ہے، یہ بالی وُڈ ایکٹر کتنے اصلی ہیں، یہ بغیر کسی جلن کے اپنے پیار اور عزت کا اظہار کرتے ہیں، یہ اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔سمرین مہدی نے کہا کہ دونوں سجل اور جھانوی ہیرے ہیں۔ عثمان بن گلزار نے لکھا کہ یہ دونوں منہ بولی بہنیں ہیں کیونکہ سری دیوی نے سجل کو بیٹی بنایا تھا کافی اچھا لگتا ہے جب دونوں ممالک میں پیار بانٹا جائے۔

a3w
a3w