میٹرو اسٹیشن میں لڑکی کا ڈانس (ویڈیو وائرل)
اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ لڑکی جو ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے، سوشیل میڈیا پر ریلس کیلئے تلگو فلم کے گیت پر رقص کررہی ہے۔اس کا یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میٹرو اسٹیشن میں سوشیل میڈیا پر ریلس کے لئے ایک لڑکی کی جانب سے کیاگیارقص کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاتاہم اس لڑکی کے خلاف میٹرو حکام کارروائی پر غور کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ لڑکی جو ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے، سوشیل میڈیا پر ریلس کیلئے تلگو فلم کے گیت پر رقص کررہی ہے۔اس کا یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اس پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بعض افراد کی جانب سے اس لڑکی کے خلاف کی گئی شکایت کی بنیاد پر میٹرو ریل کے عہدیداروں نے اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں۔ عہدیداروں نے اچانک میٹرو اسٹیشن پر اس طرح کے رقص پر اعترا ض کیااورنشاندہی کی کہ اس لڑکی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
میٹرو ریل کے عہدیدار اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس لڑکی نے حیدرآباد کے کس میٹرو اسٹیشن پر یہ رقص کیا ہے۔اس لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔لڑکی کے اس اچانک رقص پر وہاں موجود افراد اس کو حیرت سے دیکھ رہے تھے۔